الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی فوری کارروائی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق حکام الیکشن کمیشن نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ سزا یافتہ شخص پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا، سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی پانچ سال کیلئے نا اہل ہو گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے فوری طور پر چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن آج ہی چیئرمین پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کی نشست سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔