پی سی بی کا 26 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں برس 26 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ برس سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 33 تھی۔سینٹرل کنٹریکٹ میں ریڈ اور وائٹ بال کیٹگریز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیا سینٹرل کنٹریکٹ ریڈ ، وائٹ بال کی بجائے روایتی کیٹگریز پر مشتمل ہوگا۔
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے مطالبہ پر 100 فیصد معاوضہ بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں فارمیٹ کی میچ فیس میں مجموعی طور 25 فیصد تک اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ ٹیسٹ میچ فیس میں 50 فیصد اضافے کی تجویز ہے ۔قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہو گئے تھے جس میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔