چہرے کی خوبصورتی کیلئے دن بھر خوب پانی پیتی ہوں: حمائمہ ملک
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو و نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے چہرے کے خوبصورتی کیلئے دن بھر خوب پانی پیتی ہوں۔حمائمہ ملک کے حسن کے دیوانے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا پر بھی ان کی خوبصورتی کے چرچے رہتے ہیں۔
اپنی جلد کا خیال رکھنے کے حوالے سے اداکارہ کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ میں اپنے بیگ میں ہمیشہ دھوپ سے بچاؤ کے لئے سن سکرین کریم رکھتی ہوں جس کا روزانہ ہی استعمال کرتی ہوں۔
حمائمہ نے بتایا کہ میری جِلد خشک ہے، اس لئے اسے ہمیشہ موئسچرائز کرتی ہوں، اس کے ساتھ روزانہ دن میں تین کپ سبز چائے کے پیتی ہوں جس سے چہرے پر لکیریں نہیں پڑتیں اور گرین ٹی جِلد کے کینسر سے بھی بچاتی ہے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں کوئی بھی سوڈا ڈرنک نہیں پیتی کیوںکہ اس سے جِلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس کے ساتھ ہی دن بھر خوب پانی پیتی ہوں جس سے چہرے اور جلد پر نکھار آتا ہے، سکن نرم و ملائم رہتی ہے۔