سلمان خان اور کرینہ کپور کی مشہور فلم ‘باڈی گارڈ’ کے ہدایتکار چل بسے


ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’باڈی گارڈ‘ کے ہدایتکار صدیق اسمٰعیل 63 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار کو اچانک دل کا شدید دورہ پڑا تھا وہ گزشتہ کئی دنوں سے جگر کی دائمی بیماری کی وجہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
صدیق اسمٰعیل کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم حالت میں بہتری پر انہیں وارڈ میں شفٹ کر دیا تھا۔ جس کے بعد دورانِ علاج انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا ان کی فوری انجوپلاسٹی بھی کی گئی تاہم وہ جاںبر نہ ہو سکے۔
یاد رہے کہ صدیق اسمٰعیل 2011 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان اور کرینہ کپور کی فلم ’باڈی گارڈ‘ کے ہدایتکار تھے انہوں نے کئی ہٹ فلموں میں بطور ہدایتکار کام کیا۔ شوبز ستاروں کی جانب سے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔