گیارہ ممالک کی پولیس رنویر کی تلاش میں مگر شائقین کو صرف شاہ رُخ خان چاہیے


ممبئی(قدرت روزنامہ) مشہور بالی ووڈ فلم سیریز ڈان کے تیسرے سیزن کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔فرحان اختر کی ڈان 3 کے سنسنی خیز ٹیزر میں رنویر سنگھ ڈان کا مشہور کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں جو شائقین کو متاثر نہ کرسکے۔
ٹیزر میں رنویر ڈان کا مشہور ڈائیلاگ کہتے دکھائی دے رہے ہیں ’11 ملکوں کی پولیس ڈھونڈ رہی ہے مگر پکڑ پایا ہے کون؟ میں ہوں ڈان۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Excel Entertainment (@excelmovies)


شاہ رُخ خان کی جگہ رنویر سنگھ کو ڈان کا کردار نبھاتے دیکھ کر فلم شائقین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رُخ خان کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
شائقین کا کہنا ہے کہ وہ رنویر سنگھ کو ڈان کے کردار میں نہیں دیکھنا چاہتے، بعض صارفین نے ٹیزر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ شاہ رخ خان کے نکلنے سے ڈان فرنچائز کی اہمیت ختم ہوگئی ہے جبکہ کئی مداحوں نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ شاہ رُخ فلم میں کیمیو رول ادا کریں۔
یاد رہے کہ 1978 میں سلیم جاوید کی فلم ڈان میں یہ کردار لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے جبکہ 2011 میں ڈان 2 میں ڈان کا مشہور کردار شاہ رُخ خان نے نبھایا تھا جس کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔