وزیراعظم کی اہلیہ کی طبیعت ناساز، 3 دن سے ہسپتال میں داخل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے 3 دن سے ہسپتال میں داخل ہیں، لاہور کے ہسپتال میں علاج جاری۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز طبیعت ناساز ہونے کے باعث 3 روز سے ہسپتال میں داخل ہیں۔ بیگم نصرت شہباز کا لاہور کے اتفاق اسپتال میں علاج جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ہسپتال میں اپنی اہلیہ نصرت شہباز کی عیادت کی گئی۔ اہلیہ کی عیادت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج رات اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ اس عشائیہ میں نگراں وزیراعظم کی تقرری پر بھی مشاورت ہوگی۔