سندھ

نگراں کابینہ، جلیل عباس وزیر خارجہ اور حفیظ شیخ وزیر خزانہ ہوسکتے ہیں


کراچی (قدرت روزنامہ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ نگراں وزیراعظم جلد کریں گے۔
کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ، ڈاکٹر شعیب سڈل وزارت داخلہ، احسن بھون کو وزرات قانون، ڈاکٹر حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ، گوہر اعجاز کو وزارت صنعت کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذوالفقار چیمہ اور سرفراز بگٹی کے نام بھی نگراں وزراء کے طور پر لیا جارہا ہے۔ اس سے قبل کچھ ذرائع کا کہنا تھا کہ سلطان الانہ نگراں وزیر خزانہ ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں