کھانا تو نہیں پکایا، بس پانی ابال سکی ہوں، کیارا ایڈوانی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کیارا ایڈوانی نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ شادی کے بعد سے اب تک وہ کھانا پکانے کے بجائے صرف پانی ہی ابال سکی ہیں۔کیارا ایڈوانی سے پروگرام حاضرین میں سے کسی نے سوال کیا کہ انہوں نے سدھارتھ ملہوترا کو شادی کے بعد سب سے پہلے کیا پکوان بنا کر کھلایا؟
جواباً کیارا مسکرا دیں اور نہایت ایمانداری کے ساتھ بتایا کہ اب تک وہ صرف پانی ہی ابال سکی ہیں۔لیکن اداکارہ نے پروگرام میں دلچسپ انکشاف کیا کہ سدھارتھ ملہوترا کھانا پکانے میں مہارت رکھتے ہیں بالخصوص روٹی بہت عمدہ بناتے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں کیارا ایڈوانی کا کہنا تھا کہ سدھارتھ انہیں پیار سے ‘کی’ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔