ڈان 3 میں رنویر کے ساتھ کونسی اداکارہ مرکزی کردار نبھائیں گی؟
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور سیریز کی آنے والی فلم ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہوں گی فرحان اختر نے انکشاف کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز فرحان اختر نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیئے ایک حالیہ انٹرویو میں ڈان 3 کی لیڈ ایکٹریس سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
ڈان 3 میں رنویر سنگھ کے ساتھ کونسی اداکارہ مرکزی کردار میں ہوں گی اس سوال کے جواب میں فرحان اختر نے بتایا کہ ابھی اداکارہ کا انتخاب کرنے کیلئے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ابھی ایسا کوئی اعلان نہیں کرنا چاہتا جس کو بعد میں تبدیل کرنا پڑے اس لئے صحیح وقت کا انتظار کرنا چاہیئے۔
تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈان 3 میں رنویر سنگھ کے ساتھ کیارہ اڈوانی لیڈ رول میں ہوسکتی ہیں جوکہ حال ہی میں فلم میگا بجٹ فلم ’وار 2‘ اور ’گیم چینجر‘ سائن کر چکی ہیں۔
ڈان 3 کی پہلی جھلک جاری کی جاچکی ہے جس میں رنویر سنگھ کو ڈان کا ڈائیلاگ دہراتے دکھایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز سال 2025 میں متوقع ہے۔
یاد رہے کہ فرحان اختر نے اب سے کچھ دن قبل اعلان کیا تھا کہ فلم کے تیسرے حصے میں ڈان کا کردار رنویر سنگھ ادا کریں گے جس پر شائقین نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈان 3 میں شاہ رُخ خان کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔