کوئٹہ(قدرت روزنامہ) قائد حزب اختلاف کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی نگران وزیراعلیٰ کیلئے 2 نام پیش کر دیے .
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدلقدوس بزنجو کی جانب سے صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے نصیر بزنجو اور علی حسن زہری کے نام پیش کیے گئے ہیں .
گزشتہ روز قائد حزب اختلاف کی جانب سے بھی 2 نام پیش کیے گئےتھے، اپوزیشن نے علی مردان ڈومکی اور عثمان بادینی کے نام بطور نگران وزیراعلیٰ پیش کیے تھے .