عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا . الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے .


الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے . 14 دسمبر تک حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کی جائے گی .
الیکشن کمیشن 14 دسمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا . واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر اجلاس طلب کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں