پاکستان
اگر الیکشن کمیشن ایک کام نہیں کرسکتا تو ان کا بیٹھے رہنے کا کوئی جواز نہیں، بابر اعوان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن ایک کام نہیں کرسکتا تو ان کا بیٹھے رہنے کا کوئی جواز نہیں۔الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندیاں کرانے کے فیصلے پر بابر اعوان نے ردعمل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کا صاف و شفاف انعقاد کروانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے صوبوں کے خلاف سازش ہو رہی ہے، اگر یہ سارا معاملہ ہوگیا تو فیڈریشن ٹوٹ جائے گی۔بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 16 مہینے پہلے سپریم کورٹ میں 4 مہینے میں حلقہ بندیاں کروانے کا کہا تھا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے سرکاری نتائج کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔