کراچی: سیاسی جماعت کے عہدیدار کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں سیاسی جماعت کے عہدیدار کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم امجد حسین ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ واردات کے فوری بعد پولیس حرکت میں آئی، ملزم کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے11 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا علاقائی عہدیدار جاں بحق ہو گیا تھا۔ ایس پی اورنگی ٹاؤن کے مطابق مقتول یو سی 8 اورنگی ٹاؤن کا صدر بتایا جاتا ہے۔