جنوبی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک


جنوبی وزیرستان(قدرت روزنامہ) ضلع لدھا کے عام علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے۔