عالیہ بھٹ یا کنگنا رناوت بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کون حاصل کرے گا؟
دہلی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ یا تھلائیوی کی اداکارہ کنگنا رناوت 69ویں نیشنل فلم ایوارڈ کون حاصل کرے گا مداحوں میں بحث چھڑگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 69ویں نیشنل ایوارڈز کا اعلان جلد نیشنل میڈیا سینٹر، نئی دہلی میں جیوری کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر مشہور فلم گنگوبائی کیلئے عالیہ بھٹ اور تھلائیوی کیلئے کنگنا رناوت کا نام گردش کر رہا ہے جنہیں ممکنہ طور پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈز کیلئے منتخب کیا جاسکتا ہے تاہم سرکاری اعلان کا انتظار ہے۔
If not she then who???
She's Powerhouse🔥#KanganaRanaut Deserves Her 5th NA #NationalAwards #Thalaivii pic.twitter.com/T1xFNtHNUD— Heartly Kangster (@fan4_kangana) August 24, 2023
رواں برس عالیہ بھٹ نے کامیاب فلم گنگوبائی سے عالمی توجہ اپنی طرف سمیٹی جبکہ کنگنا رناوت کی فلم تھلائیوی بھی مقبول ہوئی۔سوشل میڈیا پر جاری تبصروں میں عالیہ اور کنگنا کے مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا جانا چاہیے۔
Only deserving winner of a national film award. If anyone else wins, the credibility of the awards will be questioned. #KanganaRanaut should win!! #Aliabhatt should stop her PR!! pic.twitter.com/lHKfIFJMg0
— vaibhav (@BhaktWine) August 24, 2023
گزشتہ سال کا بہترین اداکار کا ایوارڈ سوریہ پوترو اور اجے دیوگن کو دیا گیا تھا جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپرنا بالمورالی نے حاصل کیا تھا۔