ٹیوٹا نے اسمبلی پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلسل آپریشنل پریشانیوں اور معاشی چیلنجز کی بنیاد پر ٹیوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے ایک مرتبہ پھر سے اسمبلی پلانٹ کو عارضی طور پر بند کر نے کا اعلان کر دیاہے . تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہے کہ انونٹری کی کمی کی بنیاد پر پلانٹ کو عارضی طور پر 25 اگست سے 6 ستمبر تک بند کیا جارہاہے .

نوٹیفکیشن میں اسمبلی پلانٹ بند کرنے کی ایک وجہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی بھی ہے . ٹیوٹا کی ماہانہ بنیادوں پر سیل 26 فیصد کم ہوئی ہے ، ٹیوٹا آئی ایم سی نے 1368 گاڑیاں فروخت کی ہیں . کمی کی سب سے بڑی وجہ ٹویٹا ہیلکس اور فارچونر کی فروخت میں شدید کمی ہے ، جو کہ گزشتہ مہینے 63 فیصد تک کم رہی . اگرچہ ٹیوٹا انڈس موٹر ز کمپنی کیلئے ہر چیز پریشان کن نہیں ہے جیسا کہ کمپنی نے اپنی پہلی مقامی سطح پر اسمبل کی گئی ہائبرڈ الیکٹرک کراس اوور ایس یو وی متعارف کروانے جارہاہے . یہ گاڑی کراچی میں دیکھی گئی ہے اور کمپنی نے اس کی روڈ ٹیسٹنگ شروع کر دی ہے . . .

متعلقہ خبریں