چیئرمین پی ٹی آئی کو ایسے فیصلے میں گرفتار کیا گیا جس میں ہزار قانونی غلطیاں ہیں، نعیم پنجوتھا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی کے قانونی امور کے ترجمان نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو ایسے فیصلے میں گرفتار کیا گیا جس میں ہزار قانونی غلطیاں ہیں۔نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قید 22 دن ہوگئے، آئین کسی کی غیر قانونی گرفتاری کی اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے فیصلہ غلط قرار دے دیا تو جیل میں گزارے دنوں کا ازالہ کون کرے گا؟
نعیم پنجوتھا کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہزار سال جیل میں رہنے کو تیار ہیں لیکن قوم انہیں ایک لمحہ بھی جیل میں دیکھ نہیں سکتی۔