اداکارہ پریتی زینتا کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی؛ اچانک انتقال کی خبر نے سب کو افسردہ کردیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پریتی زینتا کے سُسر کا انتقال ہوگیا ہے۔حال ہی میں پریتی زینتا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے سُسر جون سوئینڈل کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے اُن کے انتقال کی خبر دی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)


اداکارہ کی انسٹا گرام پوسٹ پر بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے اظہارِ افسوس کیا جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ پریتی زینتا نے 2016 میں امریکی شہری جین گڈینف کے ساتھ شادی کی تھی اور وہ سروگیسی کے ذریعے 2 جڑواں بچوں کی ماں ہیں۔