دہشت گرد ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تجارتی روابط سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں‘حاجی شفیق کاکڑ ‘حاجی عبدالباری
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چمن چمبر آف کامرس کے نمایندوں حاجی شفیق کاکڑ حاجی عبدالباری حاجی سرور اولس یار خان حاجی قسیم حاجی عطاوللہ آدم خان اور دیگر نے چمن پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چمن سے وہاگہ باڈر انڈیا جانے والے اے سی ٹرالر میں افغان تاجر کے دس کروڑ روپے سے زائد کا انجیر مال خشک میوہ موجود تھا
جن کو گزشتہ شب کویٹہ لورالائ شاہراہ پر سپین مسجد کے قریب لیویز کے چیک پوسٹوں کے درمیان نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرنے کے بعد ٹرالر پر پٹرول بم پھینک کر جلادیا اس واقعے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ بعض نامعلوم دہشت گرد ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تجارتی روابط سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں
انھوں نے نگران وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ صوبائ وزیر اعلی اور وفاقی وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیکر زمہ داروں کو گرفتار کرکے انھیں کڑی سزا دیں اور افغان تاجر اور ٹرالر مالک کیلیے معاوضے کا اعلان کریں