پنجاب
عدالت میں لیسکو کیخلاف ایک ہفتے کے دوران کیسز 400 سے زائد کیسز دائر
لاہور (قدرت روزنامہ)بجلی بلوں میں بھارتی اضافے کے بعد لیسیکو کیخلاف عدالت میں کیسز کی تعداد بڑھنے لگی۔بجلی کے بلوں کیخلاف شہریوں کی بڑی تعداد نے عدالت کا رخ کر لیا ہے،لاہورکی سول کورٹ میں لیسکو کیخلاف ایک ہفتے کے دوران 400 سے زائد کیسز دائر ہوئے ہیں۔
عدالت نے فوری کارروائی کرتے ہوئےحکم امتناعی اور ادارے کو بل کی قسطیں بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔دوسری جانب آئیسکو نے صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بل اقساط میں ادا کرنے کا اعلان کیا ہے، ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں بھی توسیع کی جارہی ہے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق سی ای او امجد خان کی ہدایت پر صارفین کی مشکلات کو حل کریں گے،صارفین کی مشکلات دیکھتے ہوئے اضافی بوجھ کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے۔