پرویز الہیٰ کی اٹک جیل میں طبیعت ناساز


اٹک (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کی اٹک جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی . ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو اسلام آباد کے پمز اسپتال لایا جائے گا .

جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے گا .
یاد رہے کہ تین روز قبل پرویز الٰہی کو اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا .
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی اور انہیں کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں