وزیراعظم کی ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلیے مؤثر حکمت عملی کی ہدایت
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے وزیر خزانہ کو مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملاقات کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر بات کی گئی۔
ملاقات میں ڈاکٹر شمشاد اختر نے وزیراعظم کو موجودہ ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ مہنگی بجلی، ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، معیشت کمزور ہونے کے سبب عوام کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے۔