سعودی ولی عہد اور روسی صدرپیوٹن کا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر گفتگو
ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے توانائی کی عالمی مارکیٹ کے استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے روس اور سعودی عرب کے منفرد دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے مواقع کا جائزہ لیا۔
رابطے کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں حال ہی میں برکس سربراہی کانفرنس کا موضوع بھی زیر بحث آیا۔
اقتصادی شراکت اور برکس ممالک کے ساتھ تعاون کی سعودی خواہش پر بھی بات چیت کی گئی۔