صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے عہدے کی مدت آج پوری ہوجائے گی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عارف علوی کی بطور صدر مملکت عہدے کی مدت آج ختم ہورہی ہے لیکن امکان ہے کہ وہ آج ایوان صدر خالی نہیں کریں گے اور عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے عہدے کی مدت آج ختم ہورہی ہے، عارف علوی نے 9 ستمبر 2018ء کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور آج رات بارہ بجے نو ستمبر کی تاریخ ہوتے ہی ان کے عہدے کو پانچ برس مکمل ہوجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف علوی نئے صدر کے انتخاب تک بطور صدر مملکت کام جاری رکھیں گے، آئین کے مطابق نئے صدر کے انتخاب تک موجودہ صدر عہدے پر موجود رہ سکتے ہیں یہ ان کی صوابدید پر منحصر ہے۔