خواتین عمرہ زائرین کا لباس کیسا ہو؟ سعودی حکام نے ضوابط جاری کردیے
ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے حکام نے خواتین عمرہ زائرین کے لباس کے لیے ضوابط جاری کردئیے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والی خواتین کے لباس سے متعلق 3 ضوابط جاری کردئیے۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق خواتین عمرہ زائرین غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں۔ لباس ڈھیلا ہونا چاہیےاور ایسا لباس ہو جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے۔
In the realm of sacred attire, the distinction between an Ihram and the customary costume for women undertaking the journey of Umrah becomes clear.#Makkah_in_Our_Hearts pic.twitter.com/DNVj1j8it7
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) September 12, 2023
وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا ہے کہ خواتین عمرہ کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے۔