نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت میں توسیع کی تردید سے گریز
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت میں توسیع کی تردید سے گریز کیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ کی اینکر مہربخاری کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ایسا نہیں ہےکہ اس کی پبلک کی سطح پر بات کی جائے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت کامعاملہ نیشنل سیکیورٹی ہے میں اپنے اختیارات کا استعمال کروں گا۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نگراں حکومت تمام کام قانون کےمطابق کرے گی میرا خیال ہےجو محدود مدت ہےاس میں الیکشن ہوجائیں گے الیکشن کب ہوں گے اس کاقانونی جواب ہمارے پاس نہیں ہے الیکشن سےمتعلق جس کے پاس قانونی جواب ہے اس کے پاس کوئی جاتاہے۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کوئی بھی غیرقانونی کام نہیں کرے گی ہم ایک دن رہیں یاایک ماہ قانون کے مطابق رہیں گے نگراں حکومت کا جو بھی وقت ہے اسے ملکی قوانین نےتحفظ دیا ہوا ہے بلاول بھٹو جن تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں اچھی بات ہے میں مطمئن ہوں، نگراں حکومت آئینی وقانونی طورپربنائی گئی ہے مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ اس میں بیٹھنے والے دیں گے مشترکہ مفادات کونسل کاجواب میں کیوں دوں۔
ڈالر سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کام صرف یہ ہےکہ غیرقانونی کارروائیوں کو روکا جائے ڈالر 250 تک آجائے یہ ہمارا کام نہیں ہے ہم غیرقانونی اقدامات روکیں گے تو ڈالر نیچےخود آنا شروع ہو جائےگا