بطور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے 6بڑے چیلنجز کونسے ہونگے ؟ شعیب شاہین ایڈوکیٹ کا بڑا دعویٰ
اسلام آباد ( قدرت نیوز ) پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبر اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار شعیب شاہین ایڈوکیٹ نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے انکے 6 بڑے چیلنجز بھی بتادئے ۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ قاضی فائز عیسٰی نے 29 ویں چیف جسٹس کا حلف لے لیا۔ انکو بہت مبارکباد مگر مندرجہ ذیل چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیتوں کا امتحان ہوگا۔
۱- سپریم کورٹ میں تقسیم کے تاثر کو ختم کرنا۔
۲- آئین، قانون اور بنیادی حقوق کی بحالی اور ملٹری کورٹس میں سویلینز کا ٹرائل۔
۳- ۹۰ دن میں الیکشن۔
۴- جبری گمشدگیوں کا خاتمہ اور Missing Persons کی بحفاظت واپسی۔
۵- عدلیہ کی آزادی، ججز کا کسی سے ہدایات نہ لینا، عدلیہ سے کالی بھیٹروں کا خاتمہ اور ججز کی تقرری کے طریقہ کار کو بہتر بنانا۔
۶- عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کرانا۔