ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں


کراچی(قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، ڈیلرز کا منافع اور روپے کی بے قدری شامل ہے۔ پٹرول پر او ایم سی مارجن 6 روپے47 پیسے فی لٹر اور ڈیلرز کمیشن7 روپے 41 پیسے تک ہوگیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق او ایم سی مارجن اورڈیلرز کمیشن مزید بڑھایا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق فی لٹرپٹرولیم مصنوعات کی خریداری پرفریٹ ریٹ میں 1.60 روپے اضافہ جبکہ پٹرول پرفی لٹر فریٹ ریٹ3.77 روپے سے بڑھ کر5.37 روپے تک پہنچ گیا۔ دوسری طرف عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمت 88.55 ڈالرفی بیرل سے بڑھ کر 93.93 ڈالرتک ہوچکی ہے۔