عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب غلام کاسی قتل، لاش کچلاک سے برآمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی اے این پی کے رہنما ارباز غلام کاسی کو قتل کردیا گیا۔ لاش بلوچستان کے علاقے کچلاک سے برآمد۔ اطلاعات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءارباب غلام محمد کاسی نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل، لاش نیو کچلاک پولیس کی حدود میں ویران میدانی کلی شیخ جمال اٹوزئی سے ملی۔