شاہین شاہ آفریدی کی شادی،کرکٹ ستاروں کی شرکت
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریب کراچی میں جاری ہے۔ وہ دلہن لینے بارات لے کر مقامی ہال پہنچ چکے ہیں۔ان کا نکاح شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی کی شادی کی تقریب کراچی کے ایک ہال میں ہو رہی ہے، جہاں شاہین آفریدی بارات لے کر پہنچے ہیں۔تقریب میں کرکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شاہین آفریدی کی شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔
انکے علاوہ سابق کپتان مصباح الحق، مایہ ناز بیٹر سعید انور، سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد اور سہیل خان بھی موجود ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریب#ShaheenShahAfridi #ShaheenAfridi #BabarAzam𓃵 pic.twitter.com/aiRZdzEaQc
— Ismail Jakhar (@ismailjakhar) September 19, 2023