ترکیہ کی اداکارہ نے سرمیں گولی مار کر خود کشی کرلی


انقرہ(قدرت روزنامہ) ترکیہ کی مشہور ادا کارہ نے سرمیں گولی مار کرخود کشی کرلی . ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ادا کارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا .

اداکارہ صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنی رہائش گاہ پر تھیں .
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اداکارہ کے پڑوسیوں نے گولی چلنے کی آواز سن کر پولیس کو مطلع کیا . پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تو اداکارہ مرفی کیالپ کو مردہ حالت میں پایا . لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا .
ترکیہ کی شوبز کمیونٹی نے مرفی کیالپ کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے . مرفی کی ٹی وی سیریز میں “دی واریر،” “میٹر آف آنر،” “سکاریہ فرات،” “دی لٹل ڈے”، “ڈریمز اینڈ ہوپس” اور “ایلف” شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں