کسٹم کے ناروا چھاپوں اور زیادتیوں کیخلاف کوئٹہ میں تاجران اور پشتونخوا میپ کی احتجاجی ریلی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماءکبیر افغان کی قیادت میں کسٹم کے ناروا چھاپوں کے خلاف کسٹم کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی، کبیر افغان، عبدالخالق آغا، جمشید دوتانی، بہادر خان نے کہا کہ کسٹم کی جانب سے بلا جواز طور پر تاجروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کیا گیا اور ان کے گوداموں اور دکانوں پر چھاپے مار کر ان کا سامان ضبط کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ کسٹم کی ذمہ داری ہے کہ وہ بارڈر اور سرحدی علاقوں میں کارروائیاں نہ کہ شہر میں مارکیٹوں ، دکانوں اور گوداموں پر چھاپے مار کر بلا جواز طور پر تاجر برادری کا سامان ضبط کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انہیں کروڑوں روپے کے نقصانات پہنچا جارہے ہیں
جس کی وجہ سے انہیں بھاری مالی نقصان پہنچ رہا ہے پہلے ہی کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے تاجر برادری نان شبینہ کی محتاج ہوچکی ہے اگر یہی روش برقرار رہی تو تاجر برادری سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری کسٹم حکام پر عائد ہوگی ہمارا احتجاج جاری رہے گا مظاہرین نے کئی گھنٹوں تک روڈ بلاک رکھنے کے بعد اپنا احتجاج ختم کردیا۔ اور پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔