کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ و دستی بم حملہ،اہلکار زخمی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں گشت پر معمور پولیس کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا ہے ۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارزخمی ہوا ہے جس کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، پولیس کی جوابی فائرنگ سےحملہ آور فرار ہوگیا ۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔