پی ڈی ایم سے اتحاد پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے کیا تھا: چوہدری سالک حسین
لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے اتحاد پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے کیا تھا۔
گجرات میں چوہدری ظہور الہٰی کی 42 ویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بھی شرکت کی۔
چوہدری سالک حسین نے ظہور الہٰی کی 42 ویں برسی پر تقریب سے خطاب کیا۔ان کا کہنا ہے کہ آج خاندان کے جو لوگ موجود نہیں اس میں ان ہی کا قصور ہے۔چوہدری سالک حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب سب کچھ چوہدری شجاعت ہیں دوسرا کوئی نہیں۔