کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) موبائل اور ایل ای ڈی لائٹ کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار کا انکشاف ہوگیا . صدر کے علاقے میں ایف آئی اے نے ایک دفتر پر کاررروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا .

ملزمان موبائل اور ایل ای ڈی لائٹس کی آڑ میں غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے . ان کے موبائل سے حوالہ ہنڈی کے ثبوت ملے ہیں . ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے . ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان اب تک پاکستانی 1 ارب روپے سے زائد رقم حوالہ کر چکے ہیں . شہزاد نامی شخص لاہور سے چینی کرنسی فراہم کرتا ہے . شہزاد نے ساڑھے 7 کروڑ روپے تک چینی کرنسی فراہم کی . ملزم سلمان نے صدر میں موبائل کا کام کرنے والے دکان داروں کو رقم فراہم کی . . .

متعلقہ خبریں