ریاست اور حکومت دہشتگردی کے خاتمے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے‘امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی ادارے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں‘ جان اچکزئی


کوئٹہ(قدرت نیوز )وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے کے بعد آج پورے بلوچستان میں سوگ کا سماں ہے۔ صوبے میں تین روزہ سوگ کا آج دوسرا دن ہے۔ کوئٹہ سے جاری ایک بیان میں جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مستونگ سانحہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی ادارے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ شہداء کے لواحقین کے غم میں بلوچستان حکومت برابر کی شریک ہے۔ زخمیوں کو بہتری طبی سہولیات میسر کی جا رہی ہیں۔ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔