اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ماہرہ خان کو خوبصورت انداز میں شادی کی مبارکباد


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے سپرسٹار ماہرہ خان کو خوبصورت انداز میں شادی کی مبارکباد دی۔
بےشمار ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو پر مشتمل دلکش پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کو زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد پیش کی۔
پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری پیاری! ماہرہ خان کو شادی کی بہت بہت مبارکباد اور امید ہے کہ وہ ہر اس چیز میں خوشی اور مسرت پائیں گی جس میں وہ اور سلیم آنے والے سالوں تک ایک ساتھ شریک ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Atiqa Odho (@atiqaodhoofficial)


اداکارہ نے ماہرہ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ لمحہ ایک عورت کیلئے خوشی اور مشکل کا وقت ہوتا ہے کیونکہ ایک کام کرنے والی عورت ایک بڑے خاندان کی ذمہ داری نبھانے جا رہی ہوتی ہے۔
انہوں نے ماہرہ خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یقین ہے ماہرہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں اور بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
آخر میں عتیقہ اوڈھو نے دعائیہ الفاظ پر اپنی پوسٹ کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ “آپ دونوں کو اللہ ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے” آمین۔