طالبان کی بہت بڑی تعداد سوات اور فاٹا میں ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طالبان کی بہت بڑی تعداد سوات اور فاٹا میں ہے۔خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان کو سوات اور فاٹا میں لا کر بٹھایا گیا ہے اور اسی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہو گا۔سابق وزیرِ دفاع نے فیض آباد دھرنے کے بارے میں کہا کہ فیض آباد دھرنے میں فیض حمید نے معاہدے میں شامل ہونے کا اصرار کیا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں نے دھرنے والوں کو بٹھایا تھا وہی ضامن تھے۔