الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی تجویز پر سیکرٹریز کے تبادلوں کی منظوری دیدی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی تجویز پر سیکرٹریز کے تبادلوں کی منظوری دیدی۔سہیل رحمٰن بلوچ کو سیکرٹری زراعت ‘ عمران خان کو سیکرٹری اطلاعات لگانے کی منظوری‘ہاشم ندیم کو سیکرٹری ثقافت ‘ قمبر دستی کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لگانے کی منظوری‘ایاز مندوخیل کو سیکرٹری آئی ٹی ‘ طیب لہڑی کو سیکرٹری لائیو سٹاک لگانے کی منظوری‘ولی بڑیچ کو سیکرٹری یو پی اینڈ ڈی ‘ عبدالولی کاکڑ کو سیکرٹری پی ایچ ای لگانے کی منظوری‘سید سکندر شاہ کو سیکرٹری سوشل ویئلفئر‘سردار خان بگٹی کو سیکرٹری بہبود خواتین لگانے کی منظوری دیدی۔
یاسر خان کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ جبکہ محمد دائود بازی کو سیکرٹری مذہبی امور لگانے کی منظوری ‘صالح بلوچ کو سیکرٹری خوراک جبکہ کلیم اللہ بابر کو سیکرٹری پارلیمانی امور و قانون لگانے کی منظوری ‘ظفر بلیدی کو سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جبکہ عبدالخالق مندوخیل کو سیکرٹری لیبر لگانے کی منظوری ‘راشد رزاق کو سیکرٹری پلاننگ جبکہ مجیب الرحمٰن کو ایم ڈی بیپرا لگانے کی منظوری دیدی۔
طارق جاوید مینگل کو ڈی جی سوشل ویئلفیئر جبکہ کیپٹن جاوید کو قائمقام چیئرمین بی ڈی اے لگانے کی منظوری ‘دیر شاہ غلزئی کو ڈی جی بی سی ڈی اے جبکہ معین الرحمٰن کو سی ای او اسپشل اکنامک زون اتھارٹی لگانے کی منظوری ‘محمد یونس سنجرانی کو ڈی جی فشریز جبکہ سعادت حسین کو ڈی جی کیو ڈی اے لگانے کی منظوری ‘لطیف کاکڑ کو سینئر ایم بی آر 2 جبکہ فتح بنگر کو ممبر سی ایم آئی ٹی لگانے کی منظوری ‘ منظور حسین کو ممبر سی ایم آئی ٹی جبکہ منظور زہری کو عارضی ممبر سی ایم آئی ٹی لگانے کی منظوری ‘دائو خلجی کو ڈی جی جی ڈی اے جبکہ سی ای او پی پی ایچ آئی کیلئے تین رکنی بینل عتیق اللہ ‘ حمید اللہ ناصر اور ذاکر ناصر کے نامورں کی منظور دی گئی ہے۔