آپریشن طوفان الاقصی؛ حماس کے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ حملے، 40 افراد ہلاک اور 750 زخمی
مقبوضہ بیت القدس(قدرت روزنامہ)فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے آپریشن طوفان الاقصی کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل پر بڑا حملہ کردیا، کم از کم پانچ ہزار راکٹ فائر کرنے کے نتیجے میں 40 اسرائیلی ہلاک اور 750 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے اور متعدد فلسطینی مجاہدین اسرائیل میں داخل ہوگئے جہاں ان کی سڑکوں اور گلیوں میں اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپیں ہورہی ہیں۔مجاہدین نے 35 صہیونی فوجیوں کو قیدی بھی بنالیا جبکہ متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا اور کئی ٹینکس بھی تباہ کردیے ہیں۔
حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ کمانڈر محمد الضیف ’ابو خالد‘ نے آپریشن طوفان الاقصی شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں مسلسل اشتعال انگیزی اور فلسطینیوں پر مظالم کا جواب ہے۔
Hamas claims to have fired 5,000 rockets towards Israel over the course of two hours
Multiple points of impact reported across the country pic.twitter.com/4Q435F0ono
— i24NEWS English (@i24NEWS_EN) October 7, 2023
راکٹ باری کے نتیجے میں اسرائیل کو بھاری مالی نقصان کا بھی سامنا ہے۔ اس کے متعدد قصبوں سے سیاہ دھوئیں کے بڑے بادل اٹھ رہے ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے اور اسرائیلی فوج نے حالت جنگ کا اعلان کردیا، جبکہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں بھی بمباری کا فیصلہ کیا ہے۔
#BREAKING #hamas militants have released footage showing the destruction of the #Israeli army's Merkava Mark IV tank pic.twitter.com/FlQG04sSu2
— Where Are We Going? (@Nic40424149) October 7, 2023
مقبوضہ فلسطین کی آبادیوں میں فلسطینی نوجوان حماس کے مجاہدین کا استقبال کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم بھی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ کے ساتھ اسرائیلی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مقبوضہ غرب اردن میں شدید لڑائی کے کئی ہفتوں بعد حماس نے یہ حملہ کیا ہے۔
🚨Israeli evacuating airports #Gaza #Israel #hamas #Palestinian pic.twitter.com/werY4dEUVU
— Asif Sarwar (@AsifSarwar25) October 7, 2023