بلاول بھٹو کو مشیر صحیح معلومات فراہم کیا کریں، عطا تارڑ
لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو مشیر صحیح معلومات فراہم کیا کریں۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی آمد سے قبل حفاظتی ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے مشیر انہیں صحیح معلومات فراہم کیا کریں۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ مینار پاکستان گراونڈ میں ایسا جلسہ کریں گے کہ پہلےکبھی نہیں ہوا ہو گا، مجھ سمیت تمام سابق وزراء جلسے کر رہے ہیں، نواز شریف کی آمد کے لیے بھرپور تیاریاں ہیں۔