لاپتہ افراد کیس: بازیابی سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے 10 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران متعلقہ اداروں سے 6 نومبر تک پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
عدالت نے جبری لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ جبری لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کے لیے کیا اقدامات ہو رہے ہیں؟
ایس پی گلشنِ اقبال نے عدالت سے مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ چند دن پہلے تفتیش سپرد ہوئی ہے، جواب کے لیے مہلت دی جائے۔عدالت نے جے آئی ٹی اور صوبائی ٹاسک فورس کو 6 نومبر تک پیش رفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا۔