سیکریٹری خارجہ سجاد قاضی اور کشمیر پر او آئی سی کے نمائندہ خصوصی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے سیکریٹری خارجہ سجاد قاضی اور کشمیر پر او آئی سی کے نمائندہ خصوصی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔
سیکریٹری خارجہ سجاد قاضی نے کہا کہ ہم نے نمائندہ خصوصی او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا، موجودہ بھارتی حکومت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، کشمیری باشندوں کو اقوام کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک، شبیر شاہ سمیت دیگر حریت قیادت پابند سلاسل ہے ، پانچ اگست کے بھارتی اقدامات کی ہر فورم پر مذمت کرنی چاہیے بھارت کسی بھی صورت مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا، جموں و کشمیر کے مسئلے کا واحد حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے۔
نمائندہ او آئی سی نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ طویل عرصے سے حل طلب مسئلہ ہے، ہم گزشتہ چار دہائیوں سے مسئلہ کشمیر پر توجہ دیے ہوئے ہیں ہمارے اس دورہ پاکستان کا مقصد کشمیر سے متعلق مکمل آگاہی حاصل کرنا ہے۔