گراوٹ کاسلسلہ جاری،ڈالر مزید سستا ہو گیا
کراچی (قدرت روزنامہ)تیسرے کاروباری روز کے اختتام پرپاکستانی روپیہ کی قدرمیں مزید اضافہ جبکہ ڈالرمزید سستاہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبارکےاختتام پرڈالرکی قیمت میں مزید ایک روپےکی کمی ہوئی۔
جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 51 پیسےکی سطح پر بند ہوا۔آج صبح کاروبار کے آغازپرانٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ ایک پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/bybbmTtugE#SBPExchangeRate pic.twitter.com/Exbci54vfY
— SBP (@StateBank_Pak) October 11, 2023
خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر1روپے14پیسے سستا کر کر 280روپے51پیسے پر بند ہوا تھا۔