شوٹنگ کے دوران فاطمہ ثنا شیخ کو مرگی کا دورہ پڑا، دیا مرزا
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ دیا مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم دھک دھک کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو مرگی کا دورہ پڑا تھا۔واضح رہے کہ دیا مرزا ریکھی اس برس اپنی تیسری فلم دھک دھک کی ریلیز کی تیاری کررہی ہیں، اس سے قبل ان کی دو فلمیں بھید اور میڈ ان ہیون سیزن ٹو ریلیز ہوچکی ہیں۔
فلم دھک دھک جو چار خواتین کے گرد گھومتی ہے اور وہ موٹر سائیکل پر ایک ایڈوانچر سفر کے نکلتی ہیں۔ یہ اداکارہ تاپسی پنو کے بطور پروڈیوسر پہلی فلم ہے جبکہ اس میں رتنا پاٹھک شاہ، فاطمہ ثنا شیخ اور سنجنا سانگی شامل ہیں، فلم 13 اکتوبر کو تھیٹرز پر ریلیز ہوگی۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران 41 سالہ دیا مرزا نے کہا کہ سیٹ پر ایک بہت ہی مصروف دن کے موقع پر فاطمہ ثنا شیخ کو مرگی کا دورہ پڑا۔
انہوں نے کہا کہ سفر کے دوران آکسیجن کی کمی تھی اور روٹس بہت مشکل اور تھکا دینے والے تھے جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی، تاہم فاطمہ کچھ دیر میں نارمل ہوگئی تھیں۔ دیا مرزا کا کہنا تھا کہ اس موقع پر فلم کے عملے نے کافی مدد کی اور ایسا ہمیشہ ہوتا ہے کہ سیٹ پر موجود لوگ ایک دوسرے کو سنبھالتے ہیں۔