‘سادگی والی شادی لمبی ہوتی جارہی ہے’: ماہرہ خان کی مزید تصاویر وائرل
کراچی(قدرت روزنامہ)رواں ماہ اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں ہونے والی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی شادی کی تقریبات کی مزید تصاویر جاری کردی ہیں۔
ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ پیلے رنگ کی ساڑھی میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے ہاتھوں پر مہندی بھی لگی ہوئی ہے۔
اداکارہ نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میری خدیجہ نے میرے لیے یہ ساڑھی تیار کی، میں تمہارے لیے ہر دن دعا کرتی ہوں’۔
ماہرہ خان کی تصاویر پر جہاں شوبز شخصیات کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے تو وہیں ایک صارف نے کہا کہ ‘یہ سادہ شادی کافی لمبی ہوتی جارہی ہے’۔
ایک صارف نے کہا کہ ‘ماہرہ کی شادی کے فنکشنز کی فہرست تو بڑھتی ہی جارہی ہے’۔
مہک نامی صارف نے کہا کہ ‘اب کہاں گئے وہ لوگ جو سادگی سے شادی کرنے پر ماہرہ خان سراہا رہے تھے’۔
ایک اور صارف نے سوال کیا کہ ‘یہ شادی کب ختم ہوگی؟’
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے یکم اکتوبر کو اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں جبکہ پاکستان بھارت دونوں ممالک میں اداکارہ کی دوسری شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
سلیم کریم کے ساتھ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔