تربت میں مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گورنر بلوچستان کی مذمت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کیچ تربت میں مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے والے مزدوروں کے جان بحق ہونے پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے.
اپنے ایک مذمتی بیان میں گورنر بلوچستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں لایا جائیں. انہوں جان بحق مزدوروں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور انکے اہل خانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا