شادی میں فائرنگ سے7 سالہ بچہ جاں بحق، چاچا زخمی


کراچی(قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں شادی کی تقریب فائرنگ سے7 سالہ بچہ جاں بحق اوراس کا چاچا زخمی ہوگیا ۔ہفتے کی شب اورنگی ٹاؤن تھانے کےعلاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں شادی کی تقریب فائرنگ سے بچے سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرنجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہفتے اور اتوار کی درمیان فائرنگ سے شدید ہونے والا بچہ دوران علاج دم توڑگیا۔
جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت7سالہ ایان ولدعبداللہ کے نام سے کی گئی ، فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص نعیم مقتول بچے کا چاچا ہے جسے ٹانگ پر گولی لگی ہے۔ مقتول بچہ4 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔مقتول بچے کے والد نے بتایا کہ ہفتے کی شب محلے میں شادی کی تقریب تھی میں گھرسے باہرنکلا تومعلوم ہوا کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے میرا بھائی نعیم اور بیٹا ایان زخمی ہوئے ہیں بیٹے کو سر پرگولی لگی جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا رات گئے بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔
انھوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں انھوں نے کسی کوفائرنگ کرتے نہیں دیکھا لیکن محلے کے دیگر لوگوں نے فائرنگ کرکے والے شخص کو دیکھا ہے پولیس کو معلوم ہے کہ فائرنگ کس نے کی ہے۔
انھوں نے بتایا وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے ہیں محلے داروں نے بتایا کہ 10 سے 15 تک علاقہ فائرنگ کی آوازوں سے گونجتا رہاہم بارات کے ساتھ تھے بارات ابھی گھرپہنچی بھی نہیں تھی فائرنگ شروع ہوگئی تھی سب نوجوان فائرنگ کررہے تھےکوئی بڑا سنجیدہ شخص فائرنگ نہیں کر رہا تھا گولی پستول میں پھنس گئی تھی اس کونکالنے کےدوران واقعہ پیش آیا۔
اہل محلہ کے مطابق فائرنگ اسماعیل شخص نے کی تھی جو کہ مقتول بچہ کا قریبی عزیز بھی بتایاجا رہا ہے،پولیس نے الیاس نامی ایک شخص کوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔ ایس ایچ او ورنگی ٹاؤن علی رضا کے مطابق مقتول بچہ کے اہلخانہ کی جانب سے اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ فائرنگ کس نے کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔