پرینیتی چوپڑا کی شادی کے بعد پہلی ریمپ واک


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے شادی کے بعد پہلی مرتبہ ریمپ واک کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک فیشن ویک میں 34 سالہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ریمپ واک کے لیے ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی اور انہوں نے ماتھے پر سیندور بھی لگایا ہوا تھا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کے انداز اور تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی ہوئی تھی۔