لاہور؛ سابق انسپکٹر عابد باکسر دوبارہ گرفتار، 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس نے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو دوبارہ گرفتار کرکے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا . انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے روبرو سابق انسپکٹر عابد باکسر کو پولیس نے دوبارہ گرفتاری کے بعد پیش کردیا .

ملزم کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا . قبل ازیں پولیس نے عابد باکسر کو سرکاری رائفل چھیننے اور پولیس حراست سے بھاگنے کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا . عابد باکسر کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے . پولیس نے سرکاری رائفل چھیننے اور پولیس حراست سے بھاگنے کے مقدمے میں عدالت سے 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرایا . عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے عابد باکسر کو 26 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا . . .

متعلقہ خبریں